مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ابتدائی تفتیش کے بعد سندھ رینجرز کے حوالے کردیا ہے، ڈاکٹرعاصم کو 90 روز کے لیے ربنجرز کے نظربندی مرکز میں رکھنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ادھر ڈاکٹرعاصم حسین کی حراست کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت، رینجرزاوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، گزشتہ روزڈاکٹرعاصم کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے تھے اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھاگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اگست 2015 - 12:40
پاکستان کے خفیہ اداروں نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔