شمال مشرقی فرانس میں سیاحوں کے کیمپ پر فائرنگ میں 1پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمال مشرقی فرانس میں سیاحوں کے کیمپ پر فائرنگ میں 1پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمال مشرقی فرانس کے قصبے روئے میں پیش آیا، جہاں نشے میں دھت 1مسلح شخص نے سیاحوں کے کیمپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 6ماہ کے بچے سمیت 1ہی خاندان کے 3افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں اور حملہ آور کی فائرنگ سے موقع پر موجود 1پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ واقع کے دوران 1دوسرے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے جگہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔