مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی امارات کے دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے امارات کی سب سے بڑی مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا ہے جس پر اسلامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی کو انتہا پسند ہندو جماعت کا رہنما تصور کیا جاتا ہے جس کی تمام پالیسیاں ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ہیں اور مودی کو گجرات کے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ قراردیا جاتا ہے۔ مودی دو روزہ دورے پر امارات پہنچے ہیں جہاں اس نے مسلمانوں کی حمایت میں شخ زائدبن نہیان مسجد کا دورہ کیا ہے جس پر مسلمان حلقوں میں سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ امارات کے مذہبی امور کے وزير اس موقع پر نریندر مودی کے ہمراہ تھے۔ باخبر ذرائع کے مطابق آل سعود سمیت اکثر عرب حمکراں اسلام سے منحرف ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2015 - 01:06
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی امارات کے دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے امارات کی سب سے بڑی مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا ہے جس پر اسلامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔