انڈونیشیا کا ایک ڈومیسٹک مسافر طیارہ اتوار کو مشرقی پاپوا کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا ہے اور اس کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے طیارے میں 54 مسافر سوار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کا ایک ڈومیسٹک مسافر طیارہ اتوار کو مشرقی پاپوا کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا ہے اور اس کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے طیارے میں 54 مسافر سوار ہیں۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان جے اے براتا نے طیارے کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا اور ہم مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں موسم بہت خراب ہے، یہاں انتہائی اندھیرا اور موسم شدید ابر آلود ہے، یہ تلاش کیلئے موزوں نہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں انڈونیشین شہر سوربیا سے سنگاپور جانے والا ایئر ایشیا کا مسافر طیارہ تباہ ہو گیا جس سے 162 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس حادثے کے بعد حکومت نے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کیلئے کچھ ضابطے متعارف کرائے تھے۔