مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی ظالمانہ بربریت جاری ہے صوبہ حجہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 4 خواتین شہید ہوگئی ہیں۔
ادھر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ مآرب پر 4 بار ہوائی حملے کئے ہیں جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمن میں القاعدہ اور یمنی فورسز کے درمیان بھی لڑائی جاری ہے یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔