ہندوستان میں 15 اگست کے موقع پر ہندوستان کا 69 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا جارہا ہے یوم آزادی کی مرکزی تقریب دہلی میں منعقد ہوئی جس سے صدر پرناب مکھر جی نے خطاب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں 15 اگست کے موقع پر ہندوستان کا 69 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا جارہا ہے یوم آزادی کی مرکزی تقریب دہلی میں منعقد ہوئی جس سے صدر پرناب مکھر جی نے خطاب کیا۔ہندوستانی صدر پرناب مکھر جی نے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ملک کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں پرناب مکھر جی نے کہاکہ پڑوسی ملک  پاکستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسکی سرزمین  ہندوستان دشمن قوتوں کی جانب سے استعمال نہیں ہوگی ، ہندوستان کو سرحد پار کام کرنے والے مختلف دہشت گرد گروپوں سے خطرہ  ہے،ہماری سرزمین پر دراندازی اور تباہی پھیلانے کی کوششوں کو سختی سے کچلا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ  ہندوستان کی دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

لیبلز