پاکستان کے علاقہ بنوں میں دریوگا خادم چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بنوں میں دریوگا خادم چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بنوں میں وہابی شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے مزید ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے وہابی فکر و سوچ کارفرما ہے اور جب تک پاکستانی حکومت وہابی مدارس کے خلاف کارروائی نہیں کرتے تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہابی مدارس دہشت گردوں کی تربیت کے اصلی مراکز اور اہم فیکٹریاں ہیں۔

لیبلز