مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کی فیڈرل کونسل نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے خلاف اپنی معلقہ پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔
سوئیزرلینڈ کی فیڈرل کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوئیزرلینڈ کی فیڈرل کونسل نے ایران کے خلاف جنوری 2014 میں معلق کی گئی پابندیوں کو ختم کردیا ہے اور سوئیزرلینڈ کے ساتھ ایران کی تجارت کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔