مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے شہر سابون گری کے بازار میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے دھماکے دھماکے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے صوبے بورنوکے شہر سابون گری کے ہفتہ واربازارمیں اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگ معمول کی خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ دھماکہ خیزمواد کو کیڑے ماردوائی کے ڈبے میں چھپایا گیا گیا تھا، دھماکہ ہوتے ہی بازارمیں دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظر بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں تاخیرہوگئی۔ سرکاری حکام نے واقعے میں 47 افراد کی ہلاکت اور50 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اپنی مرضی کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے اور اس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ملک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔