پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد پاکستان کادورہ کرینگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد پاکستان کادورہ کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ تاریخوں کاتعین سفارتی ذرائع سے کیاجارہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ آئندہ چند دنوں میں کئی پڑوسی اوردیگر ممالک کادورہ کرینگے جس میں پاکستان، ترکی اور لبنان شامل ہیں جواد ظریف کا یہ 2برسوں میں پاکستان کاتیسرا دورہ ہوگا،انھوں نے اس سے پہلے آخری دورہ رواں سال اپریل میں کیاتھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کادورہ چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین نیو کلیئرمعاہدے کے بعد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔اطلاعات کے مطاقب ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف  پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ باضابطہ بات چیت کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ،خطے اور بین الاقوامی مسائل پربات چیت کرینگے جس میں یمن کامسئلہ بھی شامل ہے۔