مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے 4 ماہ سے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے جاری ہیں جن میں اب تک 4430 یمنی شہری شہید جبکہ 11172 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مکمل خاموشی میں جاری ہیں ۔
یمن کے سلسلے میں اقوام متحدہ بھی اپنی ذمہ داری پورا کرنے میں باکل ناکام ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے درہم و دینا کے مقابلے میں انسانوں اور انسانی حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔