ترک ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان شام کے شمال میں زمینی فوجی کارروائی کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار ملیت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان شام کے شمال میں زمینی فوجی کارروائی کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں کرد علیحدگی پسند تنظیم  پ ک ک کے خلاف ترکی کی فضائی کارروائي مؤثر ثابت ہوئی ہے اور پ ک ک کے اسلحہ کے ذخیروں کو تباہ کردیا گیا ہے لہذا زمینی کارروائی کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔