مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے جبکہ متعدد علاقے زیر آب ہونے کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے 2272 دیہاتوں میں آٹھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2900 گھر مسمار ہوگئے یا انھیں جزوی نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق سیلاب سے صوبہ خیبرپختونخواہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 59 اموات ہوئیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور صوبہ پنجاب میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے بدین، خیرپور، پنوعقیل، لاڑکانہ، رانی پور اور گمبت میں 4000 افراد کو امداد پہنجائی ہے۔