مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان محمد سمیر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران صحرائے سینا میں 88 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ مصری فوج نے داعش سے وابستہ وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد رکتے ہوئے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ محمد سمیر کا کہنا ہے کہم صری فوج نے دہشت گردوں کی 39 گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے۔