پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کے لیے ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کے لیے ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔جن کالعدم دہشت گرد تنظیموں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان میں ملتان میں الرشید ٹرسٹ (معمار ٹرسٹ) اور الرحمت ٹرسٹ، بہاولپور میں انصار اُمہ، سپاہ صحابہ اور تحریک غلبہ اسلام جبکہ گجرانوالہ میں جیش محمد شامل ہیں۔ان تنظیموں کے خلاف غیر قانونی فنڈز جمع کرنے کے الزام میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ان کے اراکین کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔