اجراء کی تاریخ: 29 جولائی 2015 - 00:40

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز کے شہر المخا پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کا حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے جس میں سعودی عرب نے 120 عام شہیروں کا جا بوجھ کر قتل عام کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز کے شہر المخا پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کا حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے جس میں سعودی عرب نے 120 عام شہیروں کا جا بوجھ کر قتل عام کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق  انسانیت کے خلاف جرم و جنایت میں سعودی عرب کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں اور سعودی عرب تمام انسانی ، اخلاقی اور عالمی قوانین کی حدود سے اگے بڑھ گیا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی جہاز یمن میں مساجد، مدارس، اسپتالوں ، عبادتگاہوں  اور عام شہری آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں۔