مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی کابینہ نے عراق کے شمال میں ترکی کے ہوائی حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت کے خلاف قراردیتے ہوئے اس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عراقی کابینہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے ہوائی حملے عراقی فضائی حدود کی آشکارا خلاف ورزی ہے۔ عراقی کابینہ نے ترک حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے حملوں سے پرہیز کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔