اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2015 - 15:23

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ1+5 کی سربراہ فیڈریکا موگرینی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے تہران پہنچ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ1+5 کی سربراہ  فیڈریکا موگرینی  ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے تہران پہنچ گئی ہیں۔

موگرینی تہران میں ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف، پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ  ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گی۔موگرینی نے کل سعودی عرب کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کی اور آج وہ ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کے لئے تہران پہنچ گئی ہیں۔ موگرینی کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

لیبلز