مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرفیصل آباد میں ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقے ڈی گراؤنڈ میں پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت کی جس پرگاڑی میں سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دیگر گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار اور زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فوری طور پرکارروائی شروع کردی گئی ہے، اس کے علاوہ دہشت گردو ں کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2015 - 13:41
پاکستان کے شہرفیصل آباد میں ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں اس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا ہے۔