مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل کویت، قطر اور عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ہمسایہ ممالک کو گروپ1+5 کے ساتھ ایران کے معاہدے کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔