مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں اور کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ایک بار پھرنشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شمالی عراق میں ترک علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرزپارٹی کے مورچوں جب کہ شام کے سرحدی گاؤں ہاورمیں داعش دہشت گردوں کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا فیصلہ دو ورز قبل سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2015 - 19:09
ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں اور کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ایک بار پھرنشانہ بنایا ہے۔