مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست لوزیانا کے شہر لافائیٹ میں ایک 58 سالہ سفید فام شخص نے سینما کے اندر فلم شو کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ واقعہ میں ملوث حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے سینما ہال کے اندر داخل ہو کرتقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کی اور اس دوران ہال میں 100 افراد موجود تھے ،پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2015 - 00:54
امریکی ریاست لوزیانا کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔