اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2015 - 18:57

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ سے افغان طالبان علماء کونسل کے رہنما ملا عبدالحکیم اسحاق زئی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سکیورٹی  فورسز نے کوئٹہ سے افغان طالبان علماء کونسل کے رہنما ملا عبدالحکیم اسحاق زئی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملا عبدالحکیم اسحاق زئی کا طالبان دہشت گردوں کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے۔ اسحاق زئی نے افغانستان میں جنگ کی حمایت میں کئی فتوے صادر کئے ہیں۔