امریکی صدر باراک اوبامہ کینیا اور ایتھوپیا کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کینیا اور ایتھوپیا کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدربراک اوبامہ اپنے 20 ارکان اورسینیٹرزکے ہمراہ افریقی ممالک کینیا اورایتھوپیا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ کینیا میں اپنے ہم منصب اوہورو کنیاٹا اورایتھوپیا میں صدر ہایلہ مریم دسالین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ اوراقتصادی تعاون بڑھانے جیسے موضوعات پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ اوبامہ نیروبی میں گلوبل انٹرپرینیورشپ سمٹ اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ ایتھیوپیا جائیں گے جب کہ باراک اوبامہ ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدرہوں گے۔

دورے سے قبل وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ افریقہ کولاحق مختلف چیلنجزکے باوجود یہ خطہ ترقی کی جانب قدم بڑھانے والا خطہ ہے جہاں دنیا کے تیزی سے فروغ پاتی منڈیاں موجود ہیں اورعالمی معاشی مواقع کے لحاظ سے اس براعظم میں ترقی کے بے حد امکانات موجود ہیں۔واضح رہے کہ باراک اوبامہ کے والد حسین اوبامہ کا تعلق کینیا سے تھا۔