اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2015 - 22:34

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایران اور 5+1 کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مخالفین کو جنگ پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو اس معاہدے کے مخالف ہیں انہیں لوگوں کی طرح ہیں جنہوں نے جلد بازی میں عراق کے ساتھ جنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لس اینجلس ٹایمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مخالفین کو جنگ پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو اس معاہدے کے مخالف ہیں انہیں لوگوں کی طرح ہیں جنہوں نے جلد بازی میں عراق کے ساتھ جنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی صدر نے سابق امریکی فوجیوں کے اجتماع میں ایران اور دنیا کی چھ  بڑی طاقتوں کے مابین مذاکرات کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین میں سے بعض وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ عراق کی جنگ چند مہینے کے اندر ختم ہو جائے گی۔ باراک اوبامہ نے مخالفین سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو موقع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ حقیقی سفارتکارانہ اقدامات کے ذریعے غیر ضروری جنگوں کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی جنگوں کی سب سے زیادہ قیمت فوجی اہلکاروں نے چکائی ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ  نے کہا کہ جوہری معاہدہ  درحقیقت  سفارتکاری اور جنگ میں سے ایک آپشن کا انتخاب تھا۔