القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے ایک بیان میں الجزائر کے 11 فوجیوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے ایک بیان میں الجزائر کے صوبہ عین الدلفی  11  فوجیوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق الجزائر کے فوجیوں کا ایک قافلہ طارق بن زیاد شہر سے عین الدلفی چھاؤنی جارہا  تھا جس پر چھپے ہوئے مسلح افراد نے حملہ کردیا اس لڑاغی میں الجزائر کے 11 فوجی ہلاک ہوگئے تھے مسلح افراد فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ القاعدہ نے ایک بیان میں الجزائر کے فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔