مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شہر الجیزہ میں مصری سکیورٹی فورسز اور اخوان المسلمین کےدرمیان جھڑپوں ميں اخوان المسلمین کے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر مصری حکومت نے اخوان المسملین کے 198 افراد کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں فوجی عدالت میں مقدمات قائم کردیئے ہیں۔