اجراء کی تاریخ: 14 جولائی 2015 - 14:49

عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ الانبار میں 158 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراق کے صوبہ الانبار میں 158 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم نصب کئے گئے 17 مکان،15 بم اور 27 دھماکہ خیز جیکٹوں کو بھی تباہ کردیا گيا ہے جبکہ دہشت گردوں کی 27 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ صوبہ الانبار کو وہابی دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کا کل سے آغاز ہوا ہے۔