ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج کو تہران اور واشگنٹن روانہ کردیا گیا ہے جہاں ایرانی پارلیمنٹ اور امریکی کانگرس مذاکرات کے نتاچ کے بارے میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وطن امروز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج کو تہران اور واشگنٹن روانہ کردیا گیا ہے جہاں ایرانی پارلیمنٹ اور امریکی کانگرس  مذاکرات کے نتاچ کے بارے میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں گی۔

مذاکرات کے نتائج پر ابھی تک کسی فریق نے دستخط نہیں کئے ہیں اور اسی وجہ سے ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یہ حتمی نتائج نہیں ہیں اور یہ حتمی معاہدہ بھی نہیں ہےاور ممکن ہے ابھی اس میں مزید وقت لگے۔ انھوں نے کہا کہ اگر معاہدے تک پہنچ گئے تو معاہدہ کا متن حتمی طور پر شائع کیا جائے گا۔ ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے نتائج کے بارے میں حتمی فیصلہ ایرانی پارلیمنٹ اور اعلی قومی سلامتی کونسل  اور امریکی کانگرس کرےگی۔

لیبلز