اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2015 - 18:41

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اٹلی کے قونصل خانے کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اٹلی کے قونصل خانے کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے سے اطالوی قونصلیٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور قونصل خانے کا بڑا حصہ بھی تباہ ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہکار بھی شامل تھے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ دوسری جانب اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو گینتی لونی نے کہا ہے کہ دھماکے میں اٹلی کا کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔