مہر خبررساں ایجنسی نے سباء نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ لحج پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری میں 50 روزہ دار مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔
سعودی جنگی جہازوں نے الفیوش کے علاقہ میں ایک بازار پر بمباری کر کے یمن کے 50 بےگناہ شہیروں کو شہید کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی جلادوں نے وحشیانہ اور سنگین جرائم میں غاصب صہیونی حکومت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔