پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف سی نے چاروں وہابی دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔