اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2015 - 13:39

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر کرکوک کے جنوب مغربی علاقہ الحویجہ سے بھاگنا شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر کرکوک کے جنوب مغربی علاقہ الحویجہ سے بھاگنا شروع کردیا ہے۔

بیجی عراقی فورسز کی پیشقدمی کے بعد داعش کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں  اور داعش دہشت گردوں نے الحویجہ سے اپنے خاندانوں کے ہمراہ فرار شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الحویجہ دہشت گردوں سے خالی ہوگیا ہے۔ادھر القاعدہ نے الحویجہ کے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور فرار نہ کریں اگر کسی نے فرار اختیار کیا تو اس کا سر کاٹ دیا جائے گا۔

الحویجہ میۂ عراقی جہازوں کی بمباری کے بعد اس علاقہ میں داعش دہشت گردوں سخت شکست کا سامنا ہے ۔