اجراء کی تاریخ: 1 جولائی 2015 - 01:01

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی مدت میں 7 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی مدت میں 7 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ ایران اور گروپ 1+5 نے مذاکرات کی مدت میں ایک ہفتہ کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف کے مطابق مذاکرات کی مدت میں توسیع کا مقصد مطلوبہ نتیجہ تک پنہچنا ہے۔