مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ویانا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ظریف اتوار کی شب ایک دن کے لئے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ویانا سے تہران آگئے تھے لیکن آج پھر وہ گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی پہلی ملاقات امریکی وزير خارجہ جان کیری سے ہوگی ۔ ظریف آج روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔