مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ملک کی سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے وزیر داخلہ نورالحق علومی کو دورے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انھوں نے ملک کی سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ افغان وزیر داخلہ کی دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2015 - 01:11
افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ملک کی سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔