کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام صادق (ع) مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام صادق (ع) مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل شیعہ مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے خودکش بمبار کو مسجد تک لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبارسعودی شہری تھا جس کی شناخت فہد سلیمان  کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس حملے کے بعد اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ کویت کے ضلع صوابرکی حضرت امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔