روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم پیر کے دن ماسکو کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزير خارجہ گنادی گلیلوف نے اعلان کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ  ولید المعلم پیر کے دن ماسکو کا دورہ کریں گے۔ شام کے ووزیر خارجہ  روسی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔