مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کی حضرت امام صادق علیہ السلام مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ اس بزدلانہ اور ظالمانہ حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ امیر کویت نے مسجد کا خود دورہ کیا ہے۔کویت کی وازارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو 5 پبلک اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھا۔ ذرائع کے مطابق کویت میں حضرت امام صادق علیہ السلام مسجد پر حملہ کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2015 - 01:35
کویت کی حضرت امام صادق علیہ السلام مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ اس بزدلانہ اور ظالمانہ حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ امیر کویت نے مسجد کا خود دورہ کیا ہے۔