نائیجیریا کے صوبے یوبے میں ایک 12 سالہ لڑکی کے خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے صوبے یوبے میں ایک 12 سالہ لڑکی کے خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے یوبے کے ضلع غبجا کے ایک بازار میں ایک 12 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا  جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے کارندے چھوٹی لڑکیوں پر بارود باندھ کر انہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے اڑا دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بورنوصوبے کے دارالحکومت میدوگوری میں ایک 17 سالہ لڑکی نے خود کو ایک مصروف بس اڈے کے قریب دھماکے سے اڑالیا تھا جس میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کا تعلق وہابیوں سے ہے جنھیں سعودی عرب کی مدد حاصل ہے۔