مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی اخبارالمستقبل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر جنرل عبدافتاح السیسی نے کہا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت گرنے کے منتظر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مصری صدر السیسی نے لبنان کے وزير اعظم تمام سلام کے ساتھ قاہرہ میں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ شام کے امور میں امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک کی مداخلت کی وجہ سے کئی لاکھ شامی مسلمان آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔ شام میں امریکہ، اسرائیل، ترکی، سعودی عرب اور قطر دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔