مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی گرمی کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا جس کی وجہ سے کراچی میں گرمی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر مزید 2 دن برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں آج سورج سوا نیزے پر رہا اور شہر میں آگ برساتی دھوپ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا جو گزشتہ دس سال کے دوران گرم ترین دن تھا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی لہر مزید 2 دن برقرار رہنے پیش گوئی کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جون 2015 - 02:38
پاکستان کے شہرکراچی میں گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی گرمی کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا جس کی وجہ سے کراچی میں گرمی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔