مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری میں ملک کے مختلف حصوں میں بجلی غائب رہی۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سحری کے اوقات میں بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فیڈرل بی ایریا،ملیر، شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے رہے جہاں شہریوں نے شدید مشکلات میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کی۔اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یہی حال رہا اور گوجرانوالہ، قصور،ساہیوال، شیخوپورہ میں بھی حکومت اپنا وعدہ پورا نہ کرسکی، چارسدہ اور زیارت سمیت مختلف شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور 30 منٹ بعد تک جب کہ افطار کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے.
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2015 - 12:55
پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری میں ملک کے مختلف حصوں میں بجلی غائب رہی۔