اجراء کی تاریخ: 16 جون 2015 - 00:46

امریکی فوج کے سربراہ جنرل ماٹین ڈمپسی نے کہا ہے کہ داعش پر فتح حاصل کرنے کے لئے عراق کو امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کے سربراہ جنرل ماٹین ڈمپسی نے کہا ہے کہ داعش پر فتح حاصل کرنے کے لئے عراق کو امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی فوج کے سربراہ نے امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج اور عراقی عوام متحد ہوکر داعش کا عراق سے صفایا کرسکتے ہیں لیکن اس کے لئۓ وقت کی ضرورت ہے اس نے کہا کہ شاید امریکی حملوں کی وجہ سے داعش دہشت گرد ممکن  ہےشکست کھا کر پیچھے ہٹ جائیںے لیکن وہ پھر دو سال بعد کوئی دوسرا دہشت گرد گروہ کسی دوسرے نام سے بنا لیں گے۔

باخـبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تشکیل اور انھیں توڑنے جوڑنے میں امریکہ کا اہم کردار ادا ہے۔