مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست پنجاب میں ٹینکر سے امونیا گیس لیک ہونے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 100 کے قریب افراد کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں دوراہا بائی پاس روڈ پر امونیا گیس سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گیس لیک ہو گئی، اموینا گیس کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے امونیا گیس سے متاثرہ افراد کو لدھیانہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2015 - 12:16
ہندوستانی ریاست پنجاب میں ٹینکر سے امونیا گیس لیک ہونے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 100 کے قریب افراد کی حالت خراب ہو گئی ہے۔