سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا سعودی عرب اور داعش کی سزائیں ایک جیسی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا سعودی عرب اور داعش کی سزائیں ایک جیسی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی ملزم نذیراحمد کو جدہ میں سزائے موت دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں رواں برس سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 98 ہوگئی،گزشتہ برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 87 تھی جس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے جبکہ 1995 میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ایک سو بانوے افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔