مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سابق جنرل اشوک مہتا نےہندوستانی اور پااکستانی حکام کے درمیان دھمکی آمیز بیانات کو بیہودہ اور بے فائدہ قراردیا ہے۔ جنرل (ر) اشوک مہتا کا کہنا تھا ’جو کچھ ہورہا ہے میں اس سے سہمت نہیں ہوں، میں لفظوں کی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔ جنرل مہتا نے کہا کہ دنیا ترقی کررہی ہے اور ہندوستان و پاکستان لفظوں کی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں ہم اپنا وقت برباد کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی اور ہندوستانی قیادت کو ایک دوسرے کو للکارنے کی ضرورت نہیں اور ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جون 2015 - 09:49
ہندوستانی فوج کے سابق جنرل اشوک مہتا نےہندوستانی اور پااکستانی حکام کے درمیان دھمکی آمیز بیانات کو بیہودہ اور بے فائدہ قراردیا ہے۔