مہر خبررساں ایجنسی نے رائ الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش نے لیبیا کے شہر سرت پر قبضہ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے سرت میں وسطی اور مغربی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹ موجود ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں داعش کا کہنا ہے کہ سرت پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔لیبیا کی حکومت کی فورسز نے منگل کی صبح داعش کے حملے کے باعث پلانٹ کا قبضہ چھوڑ دیا تھا۔فوجی حکام کے مطابق داعش کے حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔داعش نے لیبیا میں جاری کشیدگی اور سیکورٹی خلاء کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، جہاں دو حکومتیں معمر قذافی کی حکومت کے گرائے جانے کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں طاقت کے حصول کے لئے لڑرہی ہیں۔
داعش دہشت گرد لیبیا میں درجنوں مصری شہریوں، ایتھوپیاں کے عیسائیوں کے قتل، طرابلس میں ایک ہوٹل، سفارت خانوں اور تیل کے ذخائر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔