مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیصل آباد سے ملتان جانے والی مسافر بس کو اغوا کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے بس کی بازیابی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہےبس میں 50 سے زائد مسافر سوار ہیں۔اطلاعات کے مطابق نجی کمپنی کی مسافر بس شام کے اوقات میں فیصل آباد سے ملتان کے لیے روانہ ہوئی جسے میاں چنوں اور چیچہ وطنی کے درمیان نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بس میں 50 سے زائد مسافر سوار ہیں جب کہ اغوا کار بس کو ڈیرہ غازی خان لے جانا چاہتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ٹیموں نے بس کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان جانے والے تمام راستوں پر بھی ناکہ بندی کرکے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے موبائل فونز سے بس کی لوکیشن کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ بس کے اغوا کے مقاصد کا بھی پتاچلایا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2015 - 01:08
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ملتان جانے والی مسافر بس کو اغوا کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے بس کی بازیابی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہےبس میں 50 سے زائد مسافر سوار ہیں۔