مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے 2 مجرموں عابد مقصود اور ثنا اللہ کو پھانسی دی گئی، مجرموں نے 1997 میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فیصل آباد اور ساہیوال میں عابد بوٹا اور نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، عابد بوٹا نے 1998 میں یاسین نامی شخص کو قتل جب کہ نواز کو معمولی تنازع پر شہری کی جان لینے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت ابھی تک طالبان دہشت گردوں یا ان کے سہولتکاروں کو سزا دینے میں ناکام ہوگئی ہے پاکستان کی موجودہ حکومت کی طالبان کے بارے میں نرم پالیسی جاری ہے۔